10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ڈی جی خان ، ہو لناک ٹریفک حادثے میں 28افراد جاں بحق ، متعد د زخمی، ہلاکتیں مزید بڑھنے کا خدشہ


پاکستان

19/Jul/2021

News Viewed 980 times

ڈی جی خان ، ہو لناک ٹریفک حادثے میں 28افراد جاں بحق ، متعد د زخمی، ہلاکتیں مزید بڑھنے کا خدشہ

ڈی جی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بس اور ٹرالر کے درمیان پیش آنے والے ہو لناک ٹریفک حادثے میں28افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آگے بھی پڑھیں:  بلوچستان میں قتل و غارت عام ہوگئی

تفصیلات کے مطابق ہولناک حادثہ تونسہ روڈ پر پیش آیا ہے ، بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی۔حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے کا شکار ہونے والے بیشتر مسافر عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی گھروں کو جا رہے تھے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں