10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

روضہ اما م حسینؓ کا احاطہ بڑھا دیا جائے گا


انٹر نیشنل

22/Apr/2019

News Viewed 4005 times

روضہ اما م حسینؓ کا احاطہ بڑھا دیا جائے گا

عراق کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کے روضہ مبارک کے احاطے میں توسیع کر دی جائے گی اس منصوبے کا آغاذ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عراق میں ہر سال حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کے مزار پر زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہر سال یہ بڑھتی جا رہی ہے اب تک روضہ مبارک پر 3کروڑ زائرین کے لیے وسیع جگہ ہے مگر عراق کی حکومت کا کہنا ہے کہ زائرین کی تعداد میں توسیع ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں روضہ مبارک کے احاطے میں بھی توسیع کر نی ہوگی اور 1کروڑ زائرین کے لیے مزید جگہ بنانی ہو گی جس میں زائرین کے لیے مزید سہولیات بھی میسر ہوں گی ۔
مزید پڑھیں:بھارت نے کرتار پور مزاکرات پر ہاتھ بڑھا دیا
امام حسین فاؤنڈیشن کے سینئر بورڈ کا کہنا تھا کہ زائرین کی تعدا دمیں مزید اضافے کی وجہ سے احاطے کی توسیع کے لیے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی یہ احاطہ بڑھے گا زائرین کے لیے آسانی پیدا ہوگی اور انتظامیہ کو آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔بورڈ نے بتایا کہ یہ منصوبہ آنے والے 6سالوں میں مکمل کر دیا جائے گا اس سے پہلے ہی اس احاطے کا پہلا حصہ 3کے اندر مکمل کر دیا جائے گا اور زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔اس منصوبہ سے مزید ایک کروڑ زائرین حضرت امام حسینؓ کے روضہ مبارک کی زیارت کر سکتے ہیں۔
امام حسین فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ روضہ مبارک کے احاطے میں ایک طبی ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے جہاں دنیا بھر سے آنے والے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس ہسپتال میں کینسر کا علاج بھی ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں