10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کورونا پھر سے زور پکڑنے لگا، 4ہزار537نئے کیسز رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح کتنی ہوگئی؟ جانئے


صحت

30/Jul/2021

News Viewed 1045 times

کورونا پھر سے زور پکڑنے لگا، 4ہزار537نئے کیسز رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح کتنی ہوگئی؟ جانئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کورونا وائر س کے سبب مزید86 مریض انتقال کر گئے جبکہ چار ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 ٹیسٹ کیے گئے ، ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 295 جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔

آگے بھی پڑھیں: معروف اداکار عدنا ن صدیقی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 77 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 213، پنجاب میں تین لاکھ 55 ہزار 483، اسلام آباد میں 86 ہزار 945، بلوچستان میں 30 ہزار 162، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 819 اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار 8 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں