10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

چین سے سرکاری سکولوں کے لیے درسی کتب چھپوانے کا فیصلہ


تعلیمی

19/Mar/2019

News Viewed 1505 times

چین سے سرکاری سکولوں کے لیے درسی کتب چھپوانے کا فیصلہ

پیپر ملز مافیا کو ختم کرنے کے لیے اب سرکاری سکولوں کے لیے درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔تیسری جماعت کے لیے اردو قائدہ کے نمونہ جات حاصل کر لیے گئے۔مقامی پبلشرز 68گرام کاغذ استعمال کر کے دگنی رقوم وصول کر رہے ہیں جبکہ چین سے 80گرام وزن کے درسی کتب کا ریٹ 100فیصد کم ملا ہے۔زرائع کے مطابق سالانہ درسی کتب پونے چار ارب روپے میں شائع کی جا رہی ہیں جو کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے ہوتی ہیں اوراس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہر سال مقامی پیپر ملز مافیا تعلیمی سیشن کے قریب آتے ہی کاغذ کی قیمت بڑھا دی جاتی ہیں۔زرائع کے مطابق اس سال کاغذ کی قیمت 86روپے سے بڑھا کر105کردی گئی ۔چین سے پنجاب بورڈ نے اردو قائدہ کی قیمت اور قائدہ کا مکمل نمونہ حاصل کر لیا ہے۔اس وقت اردو کے اس قائدہ کی قیمت مقامی پبلشر زسے چھپوانے کے بعد 89روپے ہے اور اس کا وزن 68گرام ہے ،مگر چین سے لیے گئے قائدہ کا وزن 80گرام اور اسکی قیمت 44روپے ہے جو کہ مارکیٹ سے 100فیصد کم ہے اور اسکی وجہ سے پونے چار ار ب ر وپے سے دو ارب روپے کی بچت کی جا سکتی ہے۔

مزید بھی پڑھیں: اپوزیشن کی شدید تنقید:نریندر مودی بنے چوکیدار


ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اردو قائدہ چین سے چھپوانے کے بعد باقی درسی کتابیں بھی چین سے چھپوائی جائیں گی۔''ابھی ہم صرف پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اردو قائدہ چین سے چھپوائیں گے کیونکہ اتنے کم ریٹ اور بہتر کوالٹی کی درسی کتب سے فائدہ اٹھانا ظروری ہے''ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم کا کہنا۔

متعلقہ خبریں