10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

باغ ابن قاسم کی افتتایہ موقع پر 162ارب کے پیکج کی منظوری


پاکستان

30/Mar/2019

News Viewed 1391 times

باغ ابن قاسم کی افتتایہ موقع پر 162ارب کے پیکج کی منظوری

وزیر اعظم عمران خان کا کراچی میں باغ ابن قاسم کی افتتایہ تقریب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی پورے پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے انہوں نے 162ارب کے پیکج کی منظوری دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے کراچی کو تباہ کر دیا ہے جبکہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس کی ترقی پاکستان کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔


مزید پڑھیں:جواد احمد کا وزیراعظم کے خلاف بیان
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے لیے ہم پوری کوشش کریں گے اور اسے ایک خوبصورت شہر میں بدلیں گے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے زیادہ کچی آبادیاں ہیں جن کے مزید پھیلاؤ کو رکنے کے لیے پلان بنا کراس پر عمل کیا جائے گا۔کراچی میں لوڈشیڈنگ،صاف پانی اور نئی سڑکوں کے لیے بھی پلان بنائے جائیں گے جن سے شہریوں کو مزید بیماریوں سے بچایا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں