10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

کورونا وائر س سے مزید 30 ہلاکتیں ، مثبت کیسز کی شرح4.95 فیصد ہو گئی


صحت

19/Jul/2021

News Viewed 1334 times

کورونا وائر س سے مزید 30 ہلاکتیں ، مثبت کیسز کی شرح4.95 فیصد ہو گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید30افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو ہزار452نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ملک میں کورنا کے مثبت کیسز کی شرح4.95 فیصد ہوگئی ہے۔

آگے بھی پڑھیں:  کورونا کی تیسری لہر مزید24جانیں لے گئی، ایک ہزار 277نئے کیسز رپورٹ

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 811 ہوگئی ہے جبکہ عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 91 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ اب تک ایک کروڑ 54 لاکھ 43ہزار 477افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 929، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار818، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار618، اسلام آباد میں 84 ہزار 722، بلوچستان میں 29 ہزار110، آزاد کشمیر میں22 ہزار116 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار414 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں