04/Dec/2018
News Viewed 1813 times
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود میں اضافے نے صنعتی لاگت میں اضافہ کردیا ہے، دوسری جانب برآمدکنندگان کے لیے بھی بین الاقوامی منڈی میں مسابقت دشوار ہوگئی ہے جب کہ صنعتی حلقوں اور برآمد کنندگان نے روپے کی قدر میں حالیہ کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کاروباری لاگت میں کمی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے, ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر وحید احمد نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی توازن ادائیگی کے بحران کا شکار ہے روپے کی قدر میں کمی سے یہ توان مزید خراب ہوگا۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسدعمر سے اپیل کی کہ روپے کی قدر کو مستحکم بنایا جائے کیونکہ روپیہ غیر مستحکم ہونے سے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے اعتماد میں کمی آتی ہے
مزید بھی پڑھیں:ڈالر ملکی تا ریخ کی بلند تر ین سطح پر جا پہنچا
تجارتی سرگرمیاں محدود ہونے سے روزگار کے مواقع کم ہوتے ہیں اور حکومت کے ریونیو بڑھانے کے اہداف بھی متاثر ہوں گے, ادھر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر سلیم پاریکھ نے بھی روپے کی قدر میں گراوٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔