07/Nov/2018
News Viewed 1892 times
وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دورہ چین پر تبادلہ خیا ل کیاگیا ،ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفیصلات کے مطابق:
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جا وید نے ملاقات کی جس میں د ورہ چین اور روسی وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیا ل کیا گیا ،اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد کی صورتحال سمیت دیگر اہم معا ملات پر بھی غور کیا گیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان اپنا پہلاسر کاری دورہ چین مکمل کر کے وطن واپس پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں:چین سے مشاورت کر کے سی پیک کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان
دوسری جا نب تر جمان ایوان صدر کے مطا بق مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جا ویدباجوہ نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔