10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی نیب کی پیشی پر حاظر


سیاسی

25/Mar/2019

News Viewed 2035 times

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی نیب کی پیشی پر حاظر

ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ اور دادو کی شگر ملز کے کیس میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پرانے ریکارڈز کے ساتھ طلب کر رکھا ہے ۔سید مراد علی شاہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور کچھ ہی دیر میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے ۔ 

مزید پڑھیئے:شہباز شریف ایک بار پھر نیب کی پکڑ میں

20مارچ کو نیب کی ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس کیس میںآصف علی زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو طلب کیا اور کیس سے متعلق تحقیقات کی تھی۔نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو26مارچ بروزمنگل کو طلب کیا تھا مگران کی ایک روز پہلے حاضر ہونے کی درخواست بعد میں قبول کر لی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 300سے کراچی سے اسلام آباد پہنچے ۔تھوڑی دیر میں نیب کی ٹیم ان سے جعلی اکاؤنٹس کیس کے متعلق تحقیق کریں گی۔ 

متعلقہ خبریں