10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری


سیاسی

10/Dec/2018

News Viewed 1384 times

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری

وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے، اجلاس میں وزیر اعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزرا کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں, تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس کا آغاز ساڑھے دس بجے وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہوا جو رات 9 بجے تک جاری رہے گا, اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنز کو کارکردگی بتانے کا موقع دیا جائے گا اور وزیر اعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ ہر وزیر کے پاس بریفنگ کے لیے 10 منٹ کا وقت ہوگا

آگے بھی پڑھیں:چیف جسٹس نے پناما لیکس کا فیصلہ کر کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی تھی، وزیراعظم


ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کو 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزرا کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں, یاد رہے کہ وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں‌ کہا تھا کہ تمام وزرا کی 100 دن کی کارکردگی کا جائزہ آئندہ ہفتے لوں گا، وزرا کی کارکردگی دیکھ رہا ہوں ہوسکتا ہے کئی وزیر تبدیل کرنے پڑیں, اس سے قبل مختلف وزارتوں اورڈویژن کی کارکردگی رپورٹ 27 نومبر کو جمع کی گئی تھی۔ کارکردگی میں وفاقی وزیر مراد سعید اور شیخ رشید میں سخت مقابلہ ہے۔ دونوں وفاقی وزرا نے 100 روزہ اہداف بر وقت مکمل کر لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں