10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

40سال بعد پاکستانی فلم چین میں جلد رلیز


شوبز

29/Apr/2019

News Viewed 3640 times

40سال بعد پاکستانی فلم چین میں جلد رلیز

پاکستان فلم انڈسٹری کی فلمیں 40سال بعدچین میں دوبارہ اپنا نام بنانے کے لیے تیار ہیں پاکستانی فلم ”پرواز ہے جنون“ چائنا کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


پاکستان فلم انڈسٹری ایک بار پھر پوری دنیا میں اپنا نام بنا رہی ہیں اور اداکاروں کی بہترین کار کردگی کی وجہ فلم انڈسٹری اپنا کھویا مقام حاصل کر رہی ہے پاکستان کی فلمیں 40سال سے چائنا میں رلیز نہیں کی گئی اور اب چین کے پچاس ہزار سینما گھروں میں پاکستانی فلم ”پرواز ہے جنون“ رلیز کی جائے گی۔
مزید جانیں:مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘کا ٹریلر جاری

گذشتہ سال پاکستان میں رلیز ہونے والی فلم ”پرواز ہے جنون“بہت جلد چائنا میں رلیز کی جائے گی اور یہ مزید فلموں کا راستہ ہموار کرے گی۔پاکستانی فلم ”پرواز ہے جنون“ کی پرڈیوسر مومنہ درید اور چائنا کے فائر انٹرنیشنل میڈیا کے درمیان اس فلم کو لے کر بات چیت ہوئی اور انہوں نے فلم کو جلد ہی چائنا میں رلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔مومنہ دریدر کا کہنا تھا یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے پاکستان فلم انڈسٹری پوری دنیا میں اپنا کھویا مقام حاصل کر سکتی ہے۔فلم ”پرواز ہے جنون“ 40سال بعدچائنا میں رلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہے اس قبل یہ فلم سعودے عرب میں بھی پہلی پاکستانی فلم کے لحاظ سے رلیز ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں