10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

جرمنی میں جیل بھی فروخت ہو گئی


انٹر نیشنل

15/Apr/2019

News Viewed 1780 times

جرمنی میں جیل بھی فروخت ہو گئی

جرمنی کی ریاست تھیورنگیامیں قدیم جیل فروخت کے لیے پیش کر دی گئی جیل کی قیمت 3لاکھ ایورو لگائی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ جیل بہت دیم ہے اس کو جرمنی میں نیلامی کے لیے پیش کر دیا گیا ہے جیل کی عمارت 1890میں تعمیر کی گئی تھی اور اب تک اسے بہت حفاظت کے ساتھ استعمال کیا گیا تھا ۔اس عمارت کو پہلے شراب کے اڈے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا مگر 1940کی دہائی میں جنگ کے زمانے میں اس عمارت کو بیگار کیمپ بنادیا گیا تھا ۔مگر جنگ کے بعد یونین نے اس عمارت کو خواتین کی جیل بنا دیا اور اس میں خواتین قیدیوں کو رکھا جانے لگا ۔
مزید جانیں:پاک ترکی معاملات میں بہتری آنے لگی
جیل کا احاطہ 7000مربع میٹر میں پھیلا ہوا اس کی دیواریں 6میٹر اونچی بنائی گئی ہیں ۔5منزلہ یہ عمارت خواتین کی جیل کے بعد مردوں کی جیل بنائی گئی اور اس میں صرف مرد قیدیوں کو رکھا جانے لگا ۔جیل میں قیدیوں کے لیے کوٹھریاں،کارخانے،باورچی خانے،کپڑے دھونے کی جگہ دفاتر اور ملاقاتی کمرے بنائے گئے اس کی ساتھ ہی گاڑیوں کو کھڑا کرنے کے لیے بھی وسیع انتظام کیا گیاتھا۔ 2017تک یہ جیل ہی رہی مگر اس کے بعد اسے بند کر دیا گیا اس میں موجود 39قیدیوں کو دوسری جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔اب اس جیل کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت تین لاکھ یورو رکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں