24/Jan/2019
News Viewed 3604 times
تحقیقاتی ادارے نے آن لائن چیزیں خریدی اور بیچی جانے والی ویب سائٹ ’او ایل ایکس‘ کے زریعے نان کسٹم پیڈ یا چوری کی ہوئی گاڑیاں جعلی کاغذات کے ساتھ اور نمبر پلیٹ لگا کر بیچنے والا گروہ پکڑ لیا گیا۔زرائع کے مطا بق چوری کی ہوئی گاڑیوں کو آن لائن بیچنے والے اس گرہ کو فیڈرل بی ایریا میں کاروائی کر تے ہوئے پکڑکر گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر نے ان دو لوگوں پر مشتمل گروہ کو پکڑا ہے، جو اصل گاڑیوں جیسی نان کسٹم گاڑیوں کو جعلی کاغذات کے ساتھ بیچتے تھے، زرائع کے مطابق اس خبر کی اطلاع ایک شہری نے دی جب اس نے او ایل ایکس سے گاڑی خریدی اور جب اسے اپنے نام کروانے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن گیا تو پتہ چلا کی گاڑی کے کاغذ اور نمبر پلیٹ جعلی ہیں۔
اب زرا یہ بھی پڑھیں: بیرونِ ممالک جائیداد رکھنے والوں پر ٹیکس عائد
زرائع کے مطابق ملزمان نے کئی گاڑیاں بیچی تھی اور گاڑیوں کی رقم نقد وصول کی تاکہ بینک سے بھی کوئی سوراخ ہاتھ نہ لگے۔