29/Apr/2019
News Viewed 1807 times
دنیا بھر میں مشہور ترین ہالی ووڈ فلم ”اوینجرز“ کی سیریز میں حالیہ رلیز ہونے والی فلم ”اوینجرز اینڈ گیم“ نے باکس آفس میں دھوم مچا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہالی ووڈ فلم ”اوینجرز اینڈ گیم“نے رلیز ہونے کے بعد دنیا بھر کے سینماز میں بڑی دھوم مچائی۔اس فلم نے رلیز ہونے کے 5دنوں کے اندر دنیا بھر سے 20کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ہے جو کہ اب تک کی فلموں میں سب زیادہ بزنس ہے۔اب تک فلم اپنی کامیابی کی طرف گامزن ہے اور دنیا بھر میں سینمازگھروں میں لوگوں کا رش دیکھنے کو ہے۔
مزید جانیں:سلمان خان کی فلم ’’بھارت ‘‘کا ٹریلر جاری
ہالی ووڈ فلم بھارت میں میں پہلے تین دن میں ڈیڑھ سو کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے اور اس فلم نے اپنا ریکارڈ قائم کیا ہے کیونکہ اب تک بھارت میں اتنا بزنس شارخ خان،سلمان خان،عامر خان اور کسی بھی بڑے اداکار نے نہیں کیا۔
ہالی ووڈ فلم ”اوینجرز اینڈ گیم“ کی فلم کی شوٹنگ میں 35کروڑ ڈالرز خرچ کیے گئے اور فلم کی رلیزنگ پر بھی کروڑوں ڈالرز کا خرچہ ہوا مگر فلم دو ارب ڈالر کمانے کی جانب جا رہی ہے جب کہ ہالی ووڈ کی فلم ”اواتار“ اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے اور اس کا ریکارڈ اب تک کوئی فلم نہیں توڑ پائی مگر اوینجرز اینڈ گیم اب تک بزنس کر رہی ہے لہذا یہ فلم ”اواتار“ کا ریکارڈ توڑتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔