10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

حکومت کا سال نو پر عوام کیلئے تحفہ


پاکستان

01/Jan/2019

News Viewed 1568 times

پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

حکومت نے عوام کو سال نو کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 86 پیسے کم کر دی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 52 پیسے سستا کیا گیا ہے وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے 68 پیسے لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گی

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر کمی کاا مکان


حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 75روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 31 دسمبر رات 12 بجے سے ہو گا وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں