03/Jan/2019
News Viewed 1883 times
جیسے ہی 2019کا سورج طلوع ہوا ہے امریکہ کی پاکستان متعلق پالیسی میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ امریکی صدر کی پا کستان مخالف ٹویٹ کی بنا پر گزشتہ برس پاکستان امریکہ تعلقات میں تناؤ رہا ہے۔ امریکی صدر کے حالیہ مثبت بیانات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکی تعلقات دن بدن بہتر ہو رہے ہیں۔ پاکستان کی نئی حکومت نے خارجہ پالیسی کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کی ہے۔ اس لحاظ سے عمران خان نے واضح موقف اپنایا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امن کی کوششوں میں امریکہ کا ساتھ دے سکتے ہیں پر لڑ آئی میں نہیں دے سکتے۔
آگے بھی پڑھیں: وزیر اعظم آج2روزہ دورے پر تر کی روانہ ہوں گے
امریکی صدر نے اپنے تنقیدی بیان میں کہا تھا کہ ہم نے پاکستان کو پچھلے 15 سالوں میں 33 ملین ڈالر دئے ہیں جبکہ اس کے بدلے جھوٹ اور دھوکے کے علاوہ ہمیں کچھ نہیں ملا۔پچھلے سال ایک ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستان نے اس امداد کے بدلے کچھ نہیں کیا جو ہم نے اسے دی ہے