10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

پاکستان میں مسائل بڑھنے سے عوام پریشان


پاکستان

15/Apr/2019

News Viewed 3991 times

پاکستان میں مسائل بڑھنے سے عوام پریشان

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدوں سے بھاگ رہی ہے ملک بھر میں مہنگائی کا امکان حد سے زیادہ بڑھ رہا ہے جو کہ عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

عمران خان پاکستان میں غربت ختم کرنے کے لیے آیا تھا مگر ان کے موجودہ حالات سے لگتا ہے کہ پاکستان میں غربت تو ختم ہو جائے مگر اس کے ساتھ غریب بھی ختم ہو جائیں گے ۔حکومت کا روز بہ روز مہنگائی کرنا غریب عوام کے پریشانی ہے جس کی وجہ لوگ اپنی جان بھی دے سکتے ہیں ۔
مزید جانیں:عالمی بینک کاپاکستان کے ساتھ معاونت جاری رکھنے کا اعلان
عمران خان نے رمضان میں سستی اشیاء دینے کا اعلان کیا تھا مگر اس بات کو ابھی دو دن گزرے تھے کہ وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز میں قیمتوں کے اضافے کر دیے اور اب تک انہیں ریٹس پر اشیاء فروخت ہو رہی ہیں اور اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ ماہ رمضان میں اشیاء سستی نہیں ہوں گی بلکہ اسی ریٹ پر ملیں گی یا پھر اس سے بھی زیادہ ریٹ ملنے کا امکان ہے۔
رواں سال مہنگائی کی شرح 6.8فیصد تک بڑھ چکی ہے جبکہ مزید 7.5 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے تاہم 8فیصد مہنگائی کی شرح قابل برداشت ہے اگر اس مزید بڑھی تو ان لوگوں کو بھی فرق پڑے گا جو اب بھی مہنگائی کو کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں