10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

گیس کی کمی ہفتے بھر میں دور کرنے کا حکم


سیاسی

09/Jan/2019

News Viewed 1699 times

گیس کی کمی ہفتے بھر میں دور کرنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِخزانہ اسد عمر ، وزیرِ پٹرولیم غلام سرور سمیت دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیرعظم کو ملک میں گیس کی طلب اور رسد کے حوالے سے معلومات دی گئی ، ایم ڈی سوئی ناردن گیس نے غیر قانونی طور پر گیس کمپریسرز کے استعمال کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
وزیراعظم کو بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کئے گئے ہیں اور اب تک حاصل ہونے والی کامیابی میں ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوئی، اب نہ صرف بجلی کی چوری میں کمی ہو رہی ہے بلکہ بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں بھی بہتری آرہی ہے۔

انگلش نیوز پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں


عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف کاروائی کو مزید سے مزید بہتر کیا جائے، کسی کی چوری کی سزا عوام کیوں بھگتے،یہ بات نا قابلِ قبول ہے۔وزیراعظم عمران خان کو گیس چوری کے بارے میں بھی اطلاع دی اور بتایا گیا کے اس وقت سسٹم میں 12سے 13فیصد گیس چوری ہو رہی ہے۔گیس کے شعبے میں سلانہ تقریباََ 50ارب روپے ہو رہا ہے۔وزیراعظم نے گیس چوری پر بھی پوری طرح قابو پانے کیلئے نظام جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں